اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں پاکستان کے قونصل خانے کے سامنے ہونے والے اس بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس بم دھماکے کے سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے ابتک کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گيا ہے۔ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔
.......
/169